Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2023 08:22am

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مریم نواز، حسن نواز اور جنید صفدر نے نوازشریف کا استقبال کیا، جس کے بعد ایئرپورٹ سے وہ ہوٹل کے لئے روانہ ہوئے۔

نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے ہمراہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے اور اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔

سعودی عرب میں نوازشریف اور مریم نواز کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچی تھیں۔

Read Comments