Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2023 08:35am

امریکی رکن کانگریس کا عمران خان کی حمایت میں انٹونی بلنکن کو خط

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا۔

بریڈ شرمین نے خط میں لکھا کہ یہ امریکی مفاد میں ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو سپورٹ کیا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پالیسی جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کے احترام سے متعلق امریکی ترجیحات کا مظہر ہو۔

امریکی رکن کانگریس نے خط میں کہا کہ مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

خط میں بریڈ شرمین نے شہبازگل پر مبینہ تشدد اور علی امین گنڈا پور کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

رکن کانگریس بریڈ شرمین نے خط میں مزید لکھا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سیاسی ایرینا سےختم کردیا جائے گا۔

Read Comments