Aaj Logo

شائع 12 اپريل 2023 01:27pm

پنجاب میں عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی ”پولنگ اسکیم“ تیار

پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کےلئے تقریباً 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم تیار کرلی ہے، اور ڈرافٹ پولنگ اسکیم کل شائع کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پولنگ اسکیم کے تحت پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کیلئے 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،

ذرائع کا کہنا ہے ڈرافٹ پولنگ اسکیم کل شائع کئے جاسکتے ہیں، جبکہ امیدوار ڈرافٹ پولنگ اسکیم پر اعتراضات 20اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈی آر اوز 28 اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے،، پنجاب کے297 حلقوں کے لئے حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

Read Comments