شائع 13 اپريل 2023 08:39pm

انجن آئل کی بوتل کا ڈیزائن ایسا کیوں ہوتا ہے

اگر آپ فور یا ٹو ویلر گاڑی کے مالک ہیں ، یا گھر میں جنریٹر بھی رکھتے ہیں تو انجن آئل خریدتے وقت آپ کی جان ضرور جلتی ہوگی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے آئل کی ایک ایک بوند قیمتی بنا دی ہے۔

گاڑی میں ڈالنے والا انجن آئل اس وقت خوردنی تیل سے دگنا مہنگا ہے اور اگر اس کے چند سو ملی لیٹر بھی ضائع ہو جائیں تو خاصا نقصان ہوتا ہے۔

آپ کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ خاتونِ خانہ جس طرح کوکنگ آئل اور دہی کی تھیلی سے ایک ایک بوند نچوڑنے کی پوری کوشش کرتی ہیں آپ بھی اسی طرح انجن آئل کی ایک ایک بوند نچوڑ لیں۔

لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ کو گاڑی میں آئل ڈالنے کا صحیح طریقہ معلوم ہو۔ انجن آئل کی بوتلیں ایک خاص شکل میں ڈیزائن کی جاتی ہیں، تاکہ ان سے باآسانی آئل انڈیلا جاسکے۔

لیکن اس سے ناآشنا اکثر لوگ غلط طریقے سے بوتل تھامتے ہیں جس کے نتیجے میں کافی آئل بوتل میں رہ جاتا ہے۔

ذیل میں آپ کو گاڑی میں آئل ڈالتے وقت بوتل صحیح طریقے سے تھامنے کا طریقہ دکھایا گیا ہے۔

اور یہی طریقہ صرف انجن آئل کی بوتل نہیں بلکہ ہر اس بوتل پر لاگو ہوتا ہے جو اس شکل میں بنی ہوئی ہوں، اس میں پانی کے بڑے کین اور دودھ کے کارٹنز بھی شامل ہیں۔

بوتل تھامنے کے اس طریقے پر اکثریت نے حیرت کا اظہار کیا ہے اور اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ اس سے آج تک نابلد تھے۔

Read Comments