Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 09:08am

غیر ملکی فرنچائز مالکن پی ایس ایل ٹیم خریدنے کی خواہش مند

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں 4 بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم خریدنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق نفیسہ کمال نے بنگلہ دیش سے باہر کی لیگز میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کے لئے باقاعدہ طور پر پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا۔

فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان کنٹریکٹ کے مطابق پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن سے پہلے نئی ٹیم شامل نہیں ہو سکتی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اگلے اجلاس میں ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے آئندہ ایڈیشن میں دوٹیموں کوشامل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10 تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی بھی پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا عندیہ دے چکے ہیں۔

Read Comments