ٹرک سروس فراہم کرنیوالی اسٹارٹ اپ کمپنی پاکستان چھوڑ گئی

مصری کمپنی نے گزشتہ ماہ آرڈرزلینا بند کردیے تھے
شائع 14 اپريل 2023 09:21am

ٹرکنگ اسٹارٹ اپ ٹریلا پاکستان میں اپنا کاروباربند کررہی ہے۔ بلوم برگ نے اس معاملے سے واقف دو افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری کمپنی نے گزشتہ ماہ آرڈرزلینا بند کردیے تھے۔

کمپنی نے 2021 میں متعدد سرمایہ کاروں سے 42 ملین ڈالر جمع کیے تھے جن میں اے پی مولر مارسک اے / ایس کی وینچر شاخ بھی شامل تھی۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ میکرو اکنامک بحران کا مطلب یہ ہے کہ ٹریلا کا کاروبار غیر مستحکم ہے۔

سال 2020 میں پاکستان میں خدمات فراہم کرنے والی والی اسٹارٹ اپ کمپنی مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اپنے آپریشنز میں مدد کے لیے کچھ عملہ برقرار رکھے گی۔

پاکستان کو حالیہ مہینوں کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ڈیفالٹ کے خطرے اور درجہ بندی میں کمی معیشت کی حالت کی عکاسی کرتی ہے جسے بڑے سیاسی خلفشار اور اہم قیادت میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ سال ملک میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے سے آنے والے تباہ کن سیلاب سے بھی بڑی تباہی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ملک کا تقریبا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا تھا، نتیجے میں تقریبا 80 لاکھ افراد بے گھر اور کم از کم 1700 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہی بات پاکستان کے اسٹارٹ اپس نے بھی محسوس کی ہے جو عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ویلیو ایشن میں کمی کے ساتھ ساتھ فنڈز کی کمی کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔

گزشتہ سال ویٹول کی حمایت یافتہ واوا کارز پاکستان سے نکل چکی ہے، دبئی میں قائم سوول ہولڈنگز نے روزانہ کی پروازیں روک دی ہیں جبکہ اوبر کی کریم نے فوڈ ڈیلیوری معطل کر دی ہے جبکہ ائرلفٹ نے ریکارڈ 85 ملین ڈالر کمائے ہیں۔

Read Comments