Aaj Logo

شائع 14 اپريل 2023 02:51pm

بختاور بھٹو نے کراچی چڑیا گھربند کرنے کا مطالبہ کردیا

سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری نے کراچی کا چڑیا گھربند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کیا جائے کے ایم سی میں چڑیا گھرکو چلانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ہتھنی نور کل جہاں صبح اپنے جنگلے میں قائم خشک تالاب میں گرگئی تھی جس کے بعد ہتھنی کو شام ساڑھے 5 بجے کرین کے ذریعے تالاب سے نکالا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی چڑیا گھر: بیمار ہتھنی نورجہاں کی حالت میں بہتری نہ آسکی

طبی ماہرین کے مطابق ہاتھی زیادہ دیرنہیں بیٹھتا، بیمار ہتھنی حرکت کرنے سے بھی قاصر ہے کیونکہ اس کی پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

Read Comments