صادق آباد: کچے میں آپریشن کے دوران اغوابرائے تاوان کے 8 ملزمان گرفتار

ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد
شائع 17 اپريل 2023 12:21pm

صادق آباد کے کچے میں جاری آپریشن کا آج نواں دن ہے جہاں پولیس نے دو گینگز کے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کچے میں جاری آپریشن میں حصہ لے گی، وفاقی کابینہ کی منظوری

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی تھی۔

Read Comments