اداکارہ رحمہ خان نے منگنی کرلی
اداکارہ مریم نور اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے مداحوں کو یہ بتایا کہ رحمہ خان نے منگنی کرلی ہے۔
رحمہ خان کی منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر ان کی دوست مریم نور بھی موجود تھیں ۔
رحمہ خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت نوجوان پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور کپڑے کے ایک برانڈ کی مالک ہیں۔
رحمہ متعدد ہٹ پاکستانی ڈراموں میں پرفارم کر چکی ہیں۔ان کے قابل ذکر ڈراموں میں میرا یار ملا دے، روکھی، نکاح، وانیہ، چاند کی پریاں، درد کا رشتہ، جتن، سوتیلی اور تم میرے پاس رہو شامل ہیں۔
Read Comments