Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2023 08:24am

ملک کے کن علاقوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔

ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کرک میں بارش سے گرمی کے شدت میں کمی آگئی، آزاد کشمیر اور جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

ادھر راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکے بادل برسنا شروع ہوگئے، بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب سمیت شمالی ومشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔

Read Comments