Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2023 08:33am

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‏عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ‏عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، معیشت تم نے تباہ کی، مہنگائی کی وجہ تم ہو، 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے تم نے پھینکا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ملک ڈیفالٹ کے کنارے تم نے پہنچایا، میڈیا کو زد و کوب کیا، دہشت گرد تم واپس لائے، فارن پالیسی تباہ کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمرانی ُنازی ازم’ اور Media Predator کے سیاہ دورکی یہ چند جھلکیاں تاریخ میں محفوظ ہیں، جب قانون یرغمال، طیبہ گل جیسے مظلوم وزیراعظم ہاؤس میں محبوس تھے، ہزارہ اور ساہیوال کے مظلوموں کو انصاف نہ ملا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا بلیک میل نہیں ہوں گا، اسلام آباد سے پشاور تک اساتذہ، میڈیا اور سرکاری ملازم سب تشدد کا نشانہ بنے۔

Read Comments