صادق آباد: کچے میں آپریشن کے دوران اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری
شائع 19 اپريل 2023 10:20am

صادق آباد کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روزبھی جاری ہے جہاں پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ کچے کا ہزاروں ایکڑرقبہ ڈاکوؤں سے خالی کروا لیا، بنگلی، فریدا کوکانی، شمشیر مزاری میں پولیس کیمپ قائم کیے ہیں۔

مزید کہا کہ نوزبنداور بستی حسن ملک میں بھی پولیس کیمپ قائم کیے ہیں جبکہ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو قابل سکھانی کے خفیہ ٹھکانے کو گھیرلیا جہاں پولیس اورڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Read Comments