روجھان: کچے میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی، سندھ جانیوالے راستے سیل

سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا
شائع 19 اپريل 2023 10:33am

روجھان کے کچے میں پولیس آپریشن گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے جہاں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی جاری ہے۔

دولانی اورلنڈ گینگز کی کمین گاہیں تباہ، خفیہ ٹھکانوں کو مسمارکردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کیلئے 3 مزید پکٹس قائم کیے ہیں۔

صوبہ سندھ جانیوالے تمام راستے سیل

اس کے ساتھ ہی سندھ کی جانب جانے والے تمام راستوں کوسیل کردیا گیا جبکہ دریائے سندھ کے اندر کشتیوں پر پولیس ٹیموں کی گشت جاری ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے فرارکے تمام راستوں کو مسدود کردیا گیا

ڈی پی او مہر ناصرسیال نے کہا کہ آپریشن میں ابتک 4 ڈاکو ہلاک اور 16مجرمان گرفتار ہوچکے۔

مزید کہا کہ پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے کچہ آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Read Comments