Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2023 04:19pm

خیبرپختونخوا میں اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی کے مقابلے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں آنے والے الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے گرینڈ الائینس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا میں انے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو مات دینے کے لئے اتحادی جماعتوں نے تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس سے متعلق سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے، تاہم جماعت اسلامی کی الائنس میں شمولیت مشکل نظر آتی ہے، کیونکہ جماعت کا واضح موقف نہ ہونا کسی ایک طرف ہونے میں رکاوٹ بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ الائنس میں تمام اتحادی جماعتیں شامل ہو ں گی، اور اس الائنس کے تحت اضلاع کی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے جیسے معاملات طے کئے جائیں گے۔

Read Comments