صادق آباد: سکھانی گینگ کے 2 کارندے گرفتار

کچے میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری
شائع 20 اپريل 2023 10:43am

صادق آباد میں کچے میں آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جہاں پولیس نے سکھانی گینگ کے 2 کارندے کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ گرفتارڈاکوؤں کی تعداد 20 اور 3 ڈاکو ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: صادق آباد: کچے میں آپریشن کے دوران اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ

واضح رہے کہ پولیس نے اغواء برائے تاوان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیا ہے اور ملزمان کے ٹھکانے اورکمین گاہیں مسمارونذرآتش کرکے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولیاں اور بارود برآمد کرلیا ہے۔

Read Comments