چین سے کمرشل قرض موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

مجموعی ملکی ذخائر 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے
شائع 20 اپريل 2023 07:59pm

چین سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہونے پر مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کی رپورٹ کے مطابق 14 اپریل تک چین کی جانب سے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔ جس سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 4 ارب 43 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 60 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مجموعی ملکی ذخائر 40 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Read Comments