الیکشن 90 روز سے اوپر گئے تو 205 دن کی تاخیر بھی ہوسکتی ہے، سراج الحق

کسی ایک صوبے میں الیکشن مسئلہ کا حل نہیں، امیر جماعت اسلامی
شائع 21 اپريل 2023 05:10pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر نوے کو ایک سو پانچ کردیا گیا ہے تو دوسو پانچ بھی ہوسکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور صدرپاکستان نےالیکشن میں توسیع کی، ملک میں سیاسی بحران کی وجہ سے معاشی بحران ہے، کسی ایک صوبے میں الیکشن مسئلہ کا حل نہیں۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے سازگارماحول کی ضرورت ہے، آئین میں الیکشن کیلئے 90 دن مقرر ہیں، اگر90 کو 105 کردیا گیا ہے تو 205 بھی ہوسکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، غریب کیلئے جینا مشکل تھا اب مرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Read Comments