Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اپريل 2023 12:19am

ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جائے گی

ملک بھر میں عیدالفطر آج منائی جائے گی۔

پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، اور بروز ہفتہ 22 اپریل کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

شوال کا چاند نظر آتے ہی مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوگئے، مساجد سے متعکفین کو لینے کے لئے ان کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے مساجد کا رُخ کیا۔

رمضان المبارک کے آخری (10 دن ) عشرے میں اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف کرتے ہیں، اور بعض مساجد میں ایک ماہ کا بھی اعتکاف کیا جاتا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مساجد سے بھی ہزاروں معتکفین شوال کا چاند نظر آنے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

Read Comments