طور خم لینڈ سلا ئیڈنگ حادثے میں ایک اور لاش نکال لی گئی
طورخم لینڈ سلائڈنگ حادثے میں ایک اور لاش نکال لی گئی، جس کےبعد جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
لنڈی کوتل کے قریب طورخم ایکسپورٹ روڈ پر چار روز قبل بڑا پہاڑی تودہ گرگیا تھا، پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے متعدد کنٹینرز اور کارگو گاڑیاں دب گئی تھیں، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔
طُورخم بارڈرپر پاکستان آرمی کی طرف سے جاری امدادی کارروائیوں کے دوران اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، لینڈ سلائیڈ انتہائی تیز رفتاری سے آئی، خوش قسمتی سے امدادی ٹیمیں اور دیگر افراد محفوظ رہے۔
عید کے موقع پر بھی پاکستانی قوم کی خوشیوں کو قائم رکھنے کے لیے پاکستان آرمی اور ایف سی کے جوان امدادی کام کے مکمل ہونے تک مسلسل کام جاری رکھیں گے۔
پاکستان آرمی انجینئرز، آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور متعدد ڈمپرز، ڈوزر اور دیگر آلات و مشینری متاثرہ علاقے میں مشکل حالات کے باوجود امدادی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہیں اورآخری زخمی اور جاں بحق فرد کو نکالنے تک امدادی اور ریسکیو کام جاری رکھیں گی۔