وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد

شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی
شائع 22 اپريل 2023 10:26am

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

شہبازشریف نے ترک صدر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعطم نے زلزلہ زدگان کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے ترکیہ کا ساتھ نبھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ رجب طیب اردوان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

Read Comments