بنگلادیشی وزیراعظم کا عید کے موقع پر پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام

پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، شیخ حسینہ واجد
شائع 22 اپريل 2023 04:18pm

بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستانی حکومت اور عوام کو عیدکی مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈھاکہ میں عیدالفطر کے استقبالیہ کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شیخ حسینہ واجد کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا، ملاقات کے دوران بنگلادیشی وزیراعظم نے پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

Read Comments