کومل رضوی نے ایک بار پھر زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھ دیا
ماضی کی معروف اداکارہ، گلوکارہ اور ٹی وی میزبان کومل رضوی نے عیدالفطر کے موقع پرزندگی کے نئے سفرکاآغاز کردیا۔
کومل رضوی نے 20 اپریل کو انسٹاگرام پر تصاویرشیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیاتھا، تاہم ان کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں۔
اداکارہ نے ایک روز بعد اپنی مہندی اور ڈھولکی کی تصاویر شیئرکیں۔
گزشتہ رات انہوں نے مداحوں کے لیے شادی کی تصاویربھی شیئرکیں ، سادگی سے منعقد کی گئی اس تقریب میں کومل کو سُرخ لہنگے اور دُلہا کو سفید شیروانی میں ملبوس دیکھا جاسکتاہے۔
اگرچہ کومل کی جانب سے کیپشن میں اس شادی اور ان کے نصف بہتر سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے شوہرعلی اُپل کیلیفورنیا میں رہائش پزیر سرمایہ کار اور ٹیکنالوجی کی صنعت کے اہم ترین کاروباری شخص ہیں۔
واضح رہے کہ کومل رضوی کی پہلی شادی 2012 میں ہوئی تھی جس کے بعد وہ متحدہ عرب اور پھر عمان منتقل ہوگئی تھیں، تاہم 2019 میں اداکارہ کی طلاق ہوگئی۔
کومل رضوی نے چند ہفتے قبل ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ وہ شادی کے بعد 4 سال تک ذہنی بیمار شخص کا تشدد برداشت کرتی رہیں، جس پر انہیں افسوس ہے۔ اگر کبھی کھانا ٹھنڈا تو وہ انہیں فرائی پان دے مارتے ، جسمانی تشدد کے بعد طلاق کا فیصلہ کیا۔