Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2023 11:58pm

بھارت دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک بن گیا

بھارت نے آبادی کے لحاظ سے چین سمیت تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی آبادی بڑھ کی 1.428 ارب ہو گئی جب کہ چین کی آبادی 1.425 ارب ہے، اس ضمن میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی جانب سے رواں ہفتے اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بھارت کی آبادی چین سے زیادہ ہوئی ہے، بھارت کی آبادی میں 1950 سے اب تک ایک ارب سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں لوگوں کی تعداد میں اگلی چند دہائیوں تک آبادی میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، جنوبی ایشیاء ملک کی مجبوعی آبادی 2064 تک 1.7 ارب تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آج بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً 86 ہزار بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جب کہ اس کے پڑوسی ملک چین میں یہ تعداد صرف 49 ہزار 400 ہے۔

Read Comments