وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی
شائع 25 اپريل 2023 12:45pm

وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔

وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں کا اجلاس کل بروز بدھ کو طلب کیا ہے جس میں تمام اتحادی پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل 12:30 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

Read Comments