Aaj Logo

شائع 27 اپريل 2023 10:47am

فیصل آباد سے کراچی آکر وارداتیں کرنیوالا فرار ملزم گرفتار

کراچی میں عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور دورانِ ڈکیتی قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا جو ایک دکاندار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آکاش فرار تھا جس نے فیصل آباد سے واپس آکر دوبارہ وارداتیں شروع کردی تھیں جبکہ ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ساتھیوں کے ہمراہ 70 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس میں اُس نے 100 سے زائد موبائل فونز اور لاکھوں روپے چھینے کی وارداتیں کی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں میں یونس، ارسلان عامر، کاشان اور سلطان شامل ہیں، ملزم 2022 سے وارداتیں کررہا ہے۔ ملزم سے 1عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور، لوڈ میگزین، موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔

مزید بتایا کہ ملزم کا ایک ساتھی سلطان ولد عبدالغنی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

Read Comments