لسبیلہ:تاریخی ہنگلاج ماتا مندر میں سالانہ مذہبی رسومات کا آغاز آج سے

حکومت بلوچستان آنے والے تمام یاتریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی
اپ ڈیٹ 28 اپريل 2023 10:58am

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ ہنگول نیشنل پارک میں واقع تاریخی ہنگلاج ماتا مندر کی تین روزہ سالانہ مذہبی رسومات کا آغازآج 28 اپریل بروز جمعہ سے ہورہا ہے ۔

ہنگلاج ماتا جسے ہنگلاج دیوی ہنگلا دیوی اور نانی مندر بھی کہا جاتا ہے جو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور ہنگول نیشنل پارک کے وسط میں واقع دو مذہب کا ایک تاریخی مقام ہے۔

یہ پاکستان کی ہندو برادریوں کے لیے یہ ایک متحد مذہبی مقام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور ملک میں ہندوؤں کی سب سے بڑی یاترا ہے جس میں تقریباً ڈھائی لاکھ سے زائد افراد موسم بہار کے دوران حصہ لیتے ہیں۔

حکومت بلوچستان ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے تمام یاتریوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور صوبے میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

Read Comments