شائع 27 اپريل 2023 07:28pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیسز کی سماعت 15 مئی سے کس عمارت میں ہوگی

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقلی کے عمل کی منظوری دیدی۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری تحریری احکامات کے مطابق چیف جسٹس نے منتقلی کے عمل کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو کانسٹی ٹیوشن ایونیو، G-5، اسلام آباد میں اس کی نئی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی شفٹنگ کا عمل 13 مئی 2023 ہفتہ تک مکمل کیا جائے۔ باقاعدہ عدالتیں نئی عمارت میں 15مئی سے منعقد ہوں گی۔

Read Comments