مسجد الحرام میں باران رحمت برسنے سے عمرہ زائرین کے چہرے کِھل اٹھے

عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طوافِ کعبہ جاری رکھا
شائع 28 اپريل 2023 02:10pm

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے پرمسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے بارانِ رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی توعمرہ زائرین کے چہرے کِھل اٹھے اور انہوں نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا۔

موسلادھار بارش ہونے پرعمرہ زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکرادا کیا لیکن بارش کی وجہ سے مکہ مکرمہ کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

Read Comments