راجن پور: ضلعی انتظامیہ نے 6 کروڑ روپے مالیت کی گندم ضبط کرلی

ضلعی انتظامیہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئی
شائع 29 اپريل 2023 08:43am

راجن پور میں ضلعی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے 7 ہزار بوریاں گندم کی قبضے میں لے لی، جس کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ذخیرہ کی جانے والی گندم داجل روڈ پر واقع نجی گودام سے برآمد کی گئی جس کے بعد گودام سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر منصور بلوچ کا کہنا ہے کہ ضبط گندم کی مالیت 6 كروڑ 82 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

Read Comments