Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2023 02:24pm

رمضان کے بعد بھی مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

رمضان کے بعد بھی مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی ، مجموعی شرح 46.82 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رمضان کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران21 اشیا مہنگی ہوئیں اور 7 کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق آلو 8.22، چکن 1.75 فیصد، آٹا 1.55، گڑ 1.23 اور بریڈ 1.13 فیصد مہنگی ہوئی ہیں جبکہ چاول، مٹن، دودھ، بیف اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 19.20، کیلے 5.39، چینی 1.19 اور پیاز 1.40 فیصد سستے ہوئے ہیں۔

Read Comments