کراچی: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے جھلس کر 7 افراد زخمی

زخمیوں میں میاں بیوی اور بچے بھی شامل
شائع 30 اپريل 2023 08:34am

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دس نمبر کے قریب رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور بچے بھی شامل ہیں۔

آگ عمارت میں دوسرے فلور پر لگی تھی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا لیا ہے۔ عمارت میں موجود دیگرافراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

لیکن آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیفنس فیز ٹو میں فلیٹ میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔

Read Comments