Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2023 08:48am

کراچی: جھگڑے کے دوران سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ میں جھگڑے کے دوران سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

مقتول ماجد حسین نجی اسپتال میں او ٹی ٹیکنیشن تھا۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم اسلم محکمہ پولیس کا ریٹائرڈ سب انسپکٹر ہے۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ماجد کو قتل کیا ہے اور گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ نوجوان پر فائرنگ سے قبل تشدد بھی کیا گیا اور فون کرکے بلوایا گیا تھا۔

Read Comments