Aaj Logo

شائع 30 اپريل 2023 09:01am

بلوچستان میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے

بلوچستان میں بارش کے نئے سسٹم کے تحت شمال مشرقی اضلاع میں جم کر بادل برس پڑے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، سبی، جھل مگسی، بارکھان، لورالائی اور لسبیلہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک میں پانچ مئی تک بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

حب میں ساکران، حب ڈیم اور دریجی کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے حب ندی میں پانی کا بہاؤ بڑھ جانے کی وجہ سے حب ندی سے متبادل راستہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہوگیا۔

داؤد بندیجہ گوٹھ کے قریب 50 سے زائد بکریاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں جبکہ ضلع لسبیلہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ کے ضلع بدین اور ساحلی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کندھ کوٹ میں بھی بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

Read Comments