Aaj Logo

شائع 03 مئ 2023 10:44pm

وزیراعظم ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانوی دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں۔

لاہور سے خصوصی پروواز کے ذریعے وفد کے ہمراہ لندن پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنراور برطانوی وزیرخارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

پی ایم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق برطانیہ میں 7روزہ قیام کے دوران وزیر اعظم برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی اور شاہی تقریب میں شریک سربراہان مملکت کی دعوت میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ برطانیہ کے موقع وزیر اعظم دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جب کہ اس دوران ان کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں قیام کے دوران اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read Comments