Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 مئ 2023 05:59pm

افغان وزیر خارجہ کابل سے اسلام آباد پہنچ گئے

افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی چار روزہ دورے پر کابل سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

امیر متقی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں جو 6 مئی کو پانچیوں چین، پاکستان اور افغانستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ چین کے وزیر خارجہ بھی سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب چینی وزیرخارجہ چن گانگ وزارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد چینی وزیر خارجہ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، وہ پانچ اور چھ مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ ہوں گے جس میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دونوں فریق موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

Read Comments