نسوار کے ساتھ فضائی سفرجرم اور قابل سزا ہے، اینٹی نارکوٹکس کی وارننگ

تمام عرب ممالک میں نسوارمنشیات کی فہرست میں ہے
اپ ڈیٹ 04 مئ 2023 10:11am

سعودی حکام نے خبردارکردیا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی جس کے پیش ںظر پاکستانی حکام نے بھی مسافروں کو مُتنبہ کردیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے ائر پورٹس پر وارننگ جاری کرتے ہوئے پوسٹرز لگوا دیے ہیں۔

پوسٹرز پرواضح طور پردرج ہے کہ نسوار کے ساتھ فضائی سفر کرنا جُرم ہے اگر کسی شخص کے پاس سے نسوار برآمد ہوئی، تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔

یاد رہے سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Read Comments