”جس سے خطرہ ہے عدالت جاکر ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں“

مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج
شائع 04 مئ 2023 03:36pm

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو چیلنج کیا کہ انہیں جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ اپنا منہ بند رکھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے جو حالات کے مطابق اسکرپٹ اور حُلیہ بنا لیتا ہے، اگرفتاری کے ڈر سے وہ چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈر سے وہیل چیئر کا ڈرامہ رچاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کسی بیرونی ایجنسی سے خطرہ نہیں، مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کے پائوں پر دباؤ نہیں، ان کے دماغ پر سازشی دباؤ ہے، کلثوم نواز کی بیماری اور پھر موت، نواز شریف کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کا مذاق اڑانے والا آج وہیل چئیر پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہا ہے۔

Read Comments