پاکستانی اداکار کی ترکش ڈرامے میں انٹری
ڈرامہ سیریل بھڑاس، بدنصب اور پردیس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار عطابک محسن اب ترکی میڈیا میں بھی فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔
اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں عطابک نے ترکی سیریل ’کویو بیاز“ کی تصویر اور تفصیلات شئیر کردی ہیں۔
عطابک کہتے ہیں کہ ان کا ڈرامہ اس اتوار 7 مئی کو ریلیز ہورہا ہے جس کے ہدایت کار بلنت ازبلن ہیں۔
اداکار کا مزید کہنا ہے کہ دادا، دیمی اور ہر اس شخص کے لیے جس کو زندگی میں ناکامی کا سامنا ہے، مجھے امید ہے کہ فرحان آپ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں پاکستان کے دو سینئیراداکارعتیقہ اوڈھو اور توثیق حیدر بھی کام کریں گے۔
Read Comments