عالمی ادارہ صحت کا ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ کے خاتمے کا اعلان

خاتمے کا مطلب یہ نہیں کہ عالمی وبا ختم ہوگئی، سربراہ ڈبلیو ایچ او
اپ ڈیٹ 06 مئ 2023 09:06am

عالمی ادارہ صحت نے ساڑھے تین برس بعد کورونا کی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

جینیوا میں کانفرنس کے بعد ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیدروس ادہانوم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ہمارے پاس کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 70 لاکھ سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ کورونا سے لگ بھگ دو کروڑ افراد ہلاک ہوئے ہوں گے اور ایمرجنسی کے خاتمے کا یہ مطلب نہیں کہ وبا مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کا آغاز دسمبر 2019 کے اختتام پر چین سے ہوا تھا اور عالمی ادارہ صحت نے اسے جنوری2020 میں گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

Read Comments