Aaj Logo

شائع 06 مئ 2023 06:37pm

اب گوگل بھی جی میل پر مفت ”بلیو ٹک“ دے گا

ایک طرف جہاں ٹویٹر نے اپنے صارفین سے بلیو چیک مارکس چھین لئے ہیں، وہیں گوگل اپنا بلیو ٹک سسٹم نافذ کر رہا ہے۔ یعنی جی میل کے صارفین اب اپنے اِن باکس میں منظور شدہ برانڈ پروفائلز کے آگے بلیو ٹِکس دیکھ سکیں گی۔

گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ”2021 میں، ہم نے جی میل میں برانڈ انڈیکیٹرز فار میسج آئیڈنٹیفیکیشن (BIMI) متعارف کرایا، یہ ایک فیچر ہے جو پیغامات بھیجنے والوں کو ان کی اور اان کے برانڈ لوگو کی تصدیق کی ضرورت کو پورا کرتا ہے، تاکہ ای میلز میں کسی برانڈ کے لوگو کو بطور اوتار ظاہر کیا جا سکے۔ اس خصوصیت کی بنیاد پر، صارفین اب BIMI کو اپنا کر پیغامات بھیجنے والوں کے پروفائل پر ایک چیک مارک آئیکن دیکھیں گے۔ اس سے صارفین کو جعل سازوں کے مقابلے میں اصل پیغامات کی شناخت میں مدد ملے گی۔“

”لہٰذا جن بزنسز نے گوگل کے برانڈ کی توثیق کے عمل کو اپنایا ہے (جس کے لیے وی ایم سی کے ساتھ آپ کے لوگو کی رجسٹریشن اور اکاؤنٹ کی اعلیٰ سطح کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے) اب انہیں جی میل پر ایک نیلے رنگ کا چیک مارک ملے گا، جو وصول کنندگان کے لیے اضافی یقین دہانی فراہم کرے گا کہ آپ وہی ہیں جس کا آپ دعویٰ کرتے ہیں۔“

ان دنوں گردش کرنے والے ای میل اسپام کی مقدار پر غور کریں تو یہ ایک اچھی اپ ڈیٹ ہے۔

بلیو چیک مارک کے اوپر جیسے ہی کوئی صارف کلک کرے گا تو پیغام نظر آئے گا کہ مذکورہ ادارہ یا شخص کوئی فراڈ یا جعلی نہیں ہے بلکہ ایک مستند کمپنی یا فرد ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ نئے جی میل چیک مارکس بشمول ذاتی گوگل اکاؤنٹس اور لیگیسی جی سویٹ بیسک اور کاروباری صارفین، تمام گوگل ورک اسپیس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بھی صارفین اور اداروں کی جی میل پر آئندہ ہفتے سے بلیو ٹک نظر آنا شروع ہوجائے گا۔

Read Comments