کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان

شہر کا درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
شائع 07 مئ 2023 12:07pm

کراچی میں سیاسی گرما گرمی کے ساتھ ساتھ موسم کا پارہ بھی ہائی شہر میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب انہتر فیصد ہے شمال مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار پندرہ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Comments