Aaj Logo

شائع 07 مئ 2023 11:28pm

ضمنی بلدیاتی الیکشن: پیپلز پارٹی کا 11 میں سے 5 نشستوں پر جیت کا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کس جماعت کو کتنا ووٹ پڑا ہے، ہم نے پورے پلان سے ان علاقوں میں محنت کی۔

سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی 11 میں سے 5 نشستیں جیت گئی ہے، 4 پر ہم ہارے ہیں اور 2 کے نتائج نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع غربی، کیماڑی، سینٹرل، کورنگی اور لیاری کی سیٹ ہم نے جیت لی۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 میں سے 7 کونسلرز کی نشستیں جیت گئے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ذہن بنا کر بیٹھی ہے کراچی کی ہر نشست جیت جائے گی، شاہ فیصل کالونی میں 100 فیصد یقین تھا کہ ہم جیتیں گے لیکن ہار گئے۔

سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غنڈہ گردی کی، ضلع غربی میں 3 کارکن اور مشرقی میں 2 کارکن زخمی ہوئے، کورنگی میں بھی 3 کارکن زخمی ہوئے، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ہار رہے ہیں وہاں حملے کئے، ضلع شرقی میں انہوں نےایک خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہم کراچی میں مل کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر بہت سے سوالات ہیں، لیکن ہم مانتے ہیں، جماعت اسلامی ہمارا مینڈیٹ بھی مانے، پیپلز پارٹی کو کراچی سے ختم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی کراچی کی ایک حقیقت ہے۔

Read Comments