شائع 09 مئ 2023 10:50pm

ادکارہ عتیقہ اوڈھو کے ترک سیریز کی پہلی جھلک جاری

عتیقہ اوڈھو ترک پروڈکشن کمپنی کے نئےڈرامے“کویو بیاز“میں سینئر پاکستانی میزبان و اداکار توصیق حیدر کے مدمقابلے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

پاکستان ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک سیریز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جس کی پہلی جھلک انہوں نے جاری کردی ہے ۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈرامے کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں بیڈروم کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں دونوں سینئر اداکار سونےسے قبل اپنے بیٹے کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔

اداکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ میرے ترک منصوبے’کویو بیاز’کا ایک منظر،پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا اور یہ ایک خوبصورت تجربہ تھا۔

انہوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ دعا کریں کہ یہ اچھا ہو کیونکہ پاکستان اور ترکی پرانے دوست ہیں اور ہمیں مستقبل قریب میں مل کر مزید کام کرنا چاہیے، انشااللہ۔

ڈرامہ سیریل بھڑاس، بدنصیب اور پردیس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار عطابک محسن بھی اس ڈرامے میں فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے۔

Read Comments