عمران خان کی گرفتاری: اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس آج بھی معطل

مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے باعث میٹرو سروس گزشتہ روز بند کی گئی تھی
شائع 10 مئ 2023 10:08am

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو سروس آج بھی معطل ہے۔

میٹروسروس معطل ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مشتعل افراد کی توڑ پھوڑ کے باعث میٹرو سروس گزشتہ روز بند کی گئی تھی، شمس آباد، سکستھ روڑ اور فیض آباد میٹرو اسٹیشن کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

پیپلزبس سروس کی تمام سروسز آج بند رہیں گی

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی میں مشتعل افراد کی جانب جلائے جانے والی پیپلز بس سروس کی تمام سروسز آج بند رہیں گی۔

جلائی گئی بس نرسری برج کے نیچے موجود ہے، بس جل کر خاکستر ہوگئی جس کے باعث انتظامیہ کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ایک ٹوٹ پھوٹ کا شکار بس مہران ڈپو پہنچادی گئی ہے۔

Read Comments