Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 11:16am

فن لینڈ کی وزیراعظم کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ

فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر طلاق کی اطلاع دی۔

یاد رہے سانا مارین 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں اور2020 میں مارکس رائکنن سے شادی کی جبکہ دونوں کی 5 سال کی بیٹی بھی ہے۔

Read Comments