برسوں کی کشیدگی کے بعد سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا

ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا
شائع 12 مئ 2023 08:49am

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد تہران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا اور ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیرخزانہ کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا ہے جبکہ چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یاد رہے کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

Read Comments