شائع 12 مئ 2023 07:48pm

اب تو عمران خان باہر آگیا، انٹرنیٹ کھول دو

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے بعد اداکارہ غنا علی نے حکومت سے انٹرنیٹ کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب تو عمران خان رہا ہوگیا ہے اب تو انٹرنیٹ سروس بحال کردیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائدہ تو کچھ نہیں ہوا بند کرنے کا میرے بچوں کو کوکومیلن متاثر ہورہا ہے ۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا۔

Read Comments