Aaj Logo

شائع 13 مئ 2023 01:18pm

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ ہوا میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 68 فیصد ہے شہر میں مغربی سمت سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ اتوارسے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

Read Comments