Aaj Logo

شائع 13 مئ 2023 07:17pm

بلدیاتی انتخابات: ’الیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت جائیں گے‘

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح جیت پر کہنا ہے کہ ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارے پرچے خراب ہو رہے ہیں، یہ ہمیں پتھروں کے زمانے میں لے کر جارہے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا آلہ کار بنا ہوا تھا، ہمیں انصاف چاہئے، ہم کراچی کو ان ظالموں کے حوالے نہیں کریں گے، ہم کراچی کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ الیکشن کمیشن نہیں سنے گا تو عدالت کا راستہ اختیار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے، کوئی ادارہ اپنی جگہ پر کام نہیں کررہا، ہمارے بچوں پر کتنا ظلم کرو گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، 2015 سے یہ لوگ کراچی کو لوٹ رہے ہیں، کراچی کے لوگ ان ظالموں کا مقابلہ کریں گے۔

Read Comments