Aaj Logo

شائع 14 مئ 2023 10:29am

حساس تنصیبات پر حملوں کے پیچھے تمہاری منصوبہ بندی ہے، مریم اورنگزیب

وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حساس تنصیبات پر حملوں کے پیچھے اور یادگار شہداء کی بے حرمتی کے پیچھے تمہاری منصوبہ بندی ہے

انہوں نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردہی ملک پرحملہ آور ہوتے ہیں، تم ماسٹرمائنڈ ہو ایوانِ صدر میں کوئی خفیہ ملاقات نہیں ہو رہی یہ قوم کا 60 ارب میری مرضی نہیں چلے گی۔

مزید کہاکہ فارن ایجنٹ اوراس کا ایجنڈا بھی پوری طرح بے نقاب ہوچکا آپ کی ملک دشمنی اور مُسلح جتھے بے نقاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سب چیزوں کے اوپر انکوائری چاہتا ہوں۔

مزید کہا کہ میں ان سے نہیں چاہتا، ’میں چاہتا ہوں کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آپ اپنے نیچے کوئی پینل بنائیں، انڈیپنڈنٹ‘۔ کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ جنہوں نے مجھے گولیاں ماری ہیں وہ تحقیقات نہیں ہونے دیں گے۔

Read Comments